• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے گرفتار افراد سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی

پشاور (نما ئندہ جنگ )پولیس نے گرفتار افراد سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے افراد میںاندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں تھانہ متنی،تھانہ پہاڑی پورہ،تھانہ ہشتنگری،سربند،آغا میر جانی شاہ اور تھانہ گلبہار کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فضل سبحان،صفدر،انور،ابرار خان،مرتضیٰ،اختر نواز،ابراہیم،امین اور سعید فراز شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر10 کلو گرام چرس اور آدھاکلوگرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین