• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے شادی کرلی

امریکا کی مشہور گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈولٹن گومز سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ آریانہ گرانڈے کی شادی کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انکے گھر پر ہوئی جس میں 20 سے بھی کم افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں شخصیات انتہائی خوش دکھائی دیں۔

غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آریانہ گرانڈے اور ڈولٹن گومز نے ہاہمی رضامندی کے ساتھ شادی کے لئے اس گھر کا انتخاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ آریانہ گرانڈے اور ڈولٹن گومز کے درمیان سال 2020 سے تعلقات تھے۔اسی سال دونوں نے ایک میوزک البم میں بھی ساتھ کام کیا تھا۔

تازہ ترین