• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فضائیہ کا قطری ہلال احمر پر حملہ، 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں قطری ٹی وی کے بعد قطری ہلال احمر پر بھی حملہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں اسرائیل نے بمباری کرکے فلسطینی وزارت اوقاف کی عمارت بھی تباہ کردی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین