• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے ساڑھے 7 ہزار والے انعامی بانڈز پر پابندی کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حاجی آصف سمیت دیگر افراد کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ساڑھےسات ہزار والے پرائز بانڈ کی قراعہ اندازی ہونا تھی لیکن حکومت نے صرف دو دن پہلے اچانک پابندی لگا دی۔

درخواست کے متن میں تحریر کیا گیا تھا کہ یہ پابندی غیر قانونی اور بلاجواز ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔


تازہ ترین