• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان کل شام تک ختم ہوسکتا ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر کل شام تک ختم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان بھارتی گجرات سے ٹکرانےکے بعد کچھ کمزور ہوا ہے، شدید سمندری طوفان بھارتی گجرات میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان راجستھان، لکھنؤ، دلی اور دیگر علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کی صورت بڑھے گا، طوفان ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر کل شام تک ختم ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، سمندر کےمشرق میں موجود سرکیولیشن سمندری ہوائیں اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے موسم بہتر ہوگا، سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، تھرپارکر، عمر کوٹ میں بارش ہوسکتی ہے، پاک بھارت سرحد پر ننگرپارکر اور ڈالی میں تیز بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان رہےگا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، 23سے 24مئی کے دوران خلیج بنگال میں ہواکم دباؤ بن سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مئی اورجون میں سمندر کے درجہ حرارت زائد ہوتے ہیں، مئی سے جون سائیکلون بننے کے لیے مناسب ماحول ملتا ہے۔

تازہ ترین