معروف اداکارہ و میزبان فیصل قریشی نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی خاموشی پر سوال اُٹھا دیے۔
فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کیں جو اُن مظاہروں کی ہیں جو فلسطین کے حق میں دُنیا کے مختلف ممالک میں کیے جارہے ہیں۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویریں امریکا، فرانس، انگلینڈ اور کینیڈا کی ہیں جہاں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
فیصل قریشی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم کیوں چُپ بیٹھے ہیں؟‘
اُنہوں نے کہا کہ ’امریکا، فرانس، انگلینڈ اور کینیڈا سڑکوں پر آکر فلسطینیوں کے لیے مظاہرے ہیں لیکن ہم پاکستانی خاموش ہوکر اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔‘
اداکار کی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ہمیں فلسطین کے لیے پُرامن مظاہرے کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ 19 مئی بروز بدھ ملک کے مخلتف شہروں میں پریس کلب کے باہر فسلطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔