• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کا عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا نیا گانا ’جا جی لے‘ مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔

پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اس عید الفطر پر اپنے مداحوں کو نئے گانے کا تحفہ دیا گیا تھا جو کہ اُن کے چاہنے اور سننے والوں کو خوب پسند آ گیا ہے۔

گانے کی ٹرینڈنگ سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر کا گانا یو ٹیوب پر ٹرینڈنگ لسٹ میں اوپر آ رہا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری مں مداحوں و فالوورز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس گانے کو پسند کر کے اور سُن کر ٹاپ ٹرینڈنگ پر نمبر 1 پر پہنچا دیں۔

واضح رہے کہ فلک شبیر کے اس گانے کو یو ٹیوب پر تا حال ہزاروں صارفین سُن کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

تازہ ترین