• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی کی رہائی کی منظوری



گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللّٰہ پراچہ کی رہائی کی منظوری دیدی گئی۔

سیف اللّٰہ پراچہ کے وکیل نے بتایا کہ قیدیوں سےمتعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللّٰہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا، پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو آئندہ چندماہ میں رہا کیا جائے گا، سیف اللّٰہ پراچہ کی رہائی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں ۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیف اللّٰہ پراچہ امریکا کیلئے مزید خطرہ نہیں، سیف اللّٰہ پراچہ پر کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔

سیف اللّٰہ پراچہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 2003 ء میں تھائی لینڈ سے پکڑا گیا تھا، سیف اللہ پراچہ کو 2004 ء میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکزمنتقل کیا گیا۔

سیف اللّٰہ پراچہ کو گزشتہ سال نومبرمیں نظرثانی بورڈ میں آٹھویں مرتبہ پیش کیا گیا تھا، 73 سالہ سیف اللہ پراچہ 16 سال سے زائد عرصے سے گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں۔


تازہ ترین