• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمیزون ڈیلیوری پارسل کیلئے پاکستان پوسٹ کی تجویز

پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون کی اندرونِ ملک اشیاء کی فراہمی کیلئے پاکستان پوسٹ کو ڈیلیوری میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

توقع ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان ایمیزون کی سیلر لسٹ میں باضابطہ طور پر شامل ہوجائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستان کے ایمیزون کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اپنی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کیا تھا۔

ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین