سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بھارت میں مختلف حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔
بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ گجرات میں طوفان سے 16ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ جبکہ 40 ہزار درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور 2400 دیہات بجلی سےمحروم ہوئے ہیں۔
ممبئی کے ساحل کے قریب جہاز ڈوبنے کے حادثے کے نتیجے میں 96 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
بھارت کی وزارت دفاع کے مطابق جہاز میں سوار 177 افراد کو بچالیا گیا ہے۔