• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

تیس سال میں بدترین طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کے سبب سمندر میں 10فٹ تک اونچی لہریں بلند ہو ئیں۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی، طوفان کےباعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد دو درجن سے زیادہ ہوگئی، جب کہ تقریباً 100 افراد لاپتہ ہیں۔

طوفان تاؤتے کے زیر اثر گجرات، راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات کی ساحلی پٹی سے دو لاکھ افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے۔

وزیر اعلیٰ گجرات کا کہنا ہے کہ طوفان سے 16ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے، 40 ہزاردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ 2400 دیہات بجلی سےمحروم ہوگئے۔

ادھر جنوبی ریاست کیرالہ میں پندرہ سو مکان تباہ ہو گئے، طوفانی ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا، ممبئی کا ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے۔


متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتالوں سے 600 کورونا مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ممبئی کے ساحل کے قریب آئل رگ کا امدادی جہاز ڈوب گیا۔

بھارتی بحریہ نے جہاز پر سوار 273 لاپتہ افراد میں سے 177 افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

تازہ ترین