مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل کے مرکزی علاقے ال کرنتینا میں فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے علاقے کو سیل کردیا اور کسی کو بھی علاقے میں آنے نہیں دیا۔ جبکہ صحافیوں کو واقعے کی رپورٹنگ سے روکا گیا اور ان پر بھی فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی فوج کا دعوٰی ہے کہ شہید فلسطینی نے ان پر حملے کی کوشش کی تھی۔