• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 1334 نئے کیسز کی تشخیص، 11 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ آج مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 14041نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں آج مزید 1334 نئے کیسز سامنے آئے اور مجموعی تعداد 301230 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے آج مزید 927 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک 3877571 کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبے میں کوویڈ کے 277669 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں کوویڈ 19 کے باعث مجموعی طور پر 4835 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت 18726مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17893مریض اپنے گھروں پر قرنطینہ ہیں۔ اور مختلف اسپتالوں میں 808 اور آئسولیشن مراکز پر 25 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 768 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ آج انتہائی نگہداشت میں 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ کے 1334 نئے کوویڈ کیسز میں 706 کراچی سے سامنے آئے ہیں۔ جن میں ضلع شرقی 285، جنوبی 189، وسطی 152، کورنگی 34، غربی 25 اور ملیر میں21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 170، جامشورو 65، دادو51، میرپورخاص39، نوشہرو فیروز 37، بدین 32، مٹیاری 30، شہید بینظیرآباد 30، گھوٹکی 28، شکارپور 23، سانگھڑ 18، لاڑکانہ 17، ٹنڈو الہیار 16، خیرپور 15، کشمور 15، سکھر 10، سجاول 6، عمر کوٹ2 اور قمبر اور ٹھٹھہ میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین