• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

67 پاکستانی سزا مکمل ہونے کے باوجود بھارت میں قید


بھارتی جیلوں میں قید 263 پاکستانیوں میں سے 67 اپنی سزا پوری کر چکے ہیں، ایک پاکستانی قیدی ایسا بھی ہے، جس کی سزا 23 سال قبل پوری ہو چکی لیکن رہائی ابھی تک نہیں مل سکی۔

رپورٹ کے مطابق چھ پاکستانی قیدیوں کی شناخت معذوری کی بنا پر نہیں ہو سکی۔

بھارتی فلاحی ادارے آغاز دوستی کے مطابق بھارت میں قید کئی پاکستانی سویلین اپنی سزائیں 2006 سے لیکر 2014 تک پوری کر چکے، تاہم ان کی رہائی اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔


بھارت میں قید 17 پاکستانی قیدیوں کی حیثیت کا تعین نہیں کیا جاسکا جبکہ 125 پر مقدمہ چل رہا ہے۔

دوسری طرف پاکستانی جیلوں میں 49 بھارتی شہری قید ہیں، ان میں 32 افراد اپنی سزا پوری کرچکے ہیں، 18 بھارتی شہری ایسے ہیں جو 5 سال قبل اپنی سزا پوری کر چکے، ایک بھارتی قیدی 2004 میں سزا پوری کر چکا۔

بھارتی جیلوں میں کل 77 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں جن میں زیادہ تر 2018 سے 2020 کے دوران پکڑے گئے ہیں، سب سے پرانے کیس 2013 اور 2014 کے ہیں جب کہ بھارت کے 270 ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں بند ہیں۔

فلاحی ادارے نے دونوں اطراف گرفتار ماہی گیروں کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیر مجرم نہیں ہوتے، بلکہ تلاش رزق کے دوران سمندر میں پھنس جاتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین