• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 1047 نئے کیس رپورٹ، 14 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1047 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 027 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 188ہوگئی ہے اور سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز 8 ہزار 78 ہیں۔ 


وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 1384مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

تازہ ترین