• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر یورپی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو راغب کرنے کیلئے عارضی معاہدے پر اتفاق

یورپ میں غیر یورپین اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو راغب کرنے کیلئے یورپین کونسل اور یورپین پارلیمنٹ نے ایک عارضی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

' دی بلیو کارڈ ڈائریکٹیو' نامی اس معاہدے کا مقصد یورپ میں مختلف جگہ پر موجود مہارت کی قلت کو دور کرنے کیلئے انتہائی تعلیم یافتہ غیر یورپین شہریوں کو راغب کرکے انہیں یورپ میں رہنے اور کام کرنے کی آزادانہ سہولت مہیا کرنا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایسے نئے قواعد وضع کیے گئے ہیں جو موجودہ قوانین کی جگہ لے لیں گے۔ اس کے تحت انتہائی اہل کارکنوں کیلئے داخلے اور رہائش کی شرائط کو مزید ہم آہنگ کرکے بلیو کارڈ اسکیم کی کشش میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے قواعد میں دی گئی تنخواہ کی کم از کم سطح اور اس کے دورانیے میں کمی کرکے اس کی میعاد کو 6 ماہ تک لانا شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انتہائی مہارت والے کارکنوں کو اپنے ہاں لانا، اندرون یورپ ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانا اور پھر اس کے بعد مستقل رہائش کیلئے یورپ میں مختلف جگہوں پر کام کے عرصے کو شامل کرنا بھی اسی معاہدے کا حصہ ہے۔


اس عارضی معاہدے کے تحت یورپین یونین کے ممبر ممالک اس یورپین بلیو کارڈ اسکیم کے ساتھ اپنی قومی اسکیموں کو بھی جاری رکھ سکیں گے تاکہ سب کیلئے مسابقت کا ایک جیسا میدان حاصل رہے۔

اس معاہدے کو باقاعدہ رو بہ عمل آنے کیلئے یورپین کونسل اور یورپین پارلیمنٹ کی باقاعدہ منظوری ضروری ہوگی۔

تازہ ترین