• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں صورت حال بہتر،کورونا کیسزمیں کمی آنے لگی

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال مسلسل بہتر ی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیماریوں کی تحقیق کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5ہزار 400 نئے کیس کا اندراج ہوا جو کہ ، گزشتہ روز کے مقابلے میں 1500کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7روز کے دوران ایک لاکھ سے کم آبادی والے علاقے میں نئے کورونا کیس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ واضح رہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کی شروعات سے لے کر اب تک جرمنی میں 3.6ملین افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین