• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: روزگار فراہم کرنیوالے اداروں میں کورونا ٹیسٹ دکھانا لازمی قرار

ویانا(اکرم باجوہ) مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریا میں فراہمی روزگار کا سرکاری ادارہ اے ایم ایس صارفین سے 19 مئی سے ملاقات کے دوران کوویڈ ویکسی نیشن ، پچھلی بیماری یا کسی موجودہ CoV ٹیسٹ کے ثبوت فراہم کرنے ہونگے۔ 19 مئی بدھ سے AMS ویانا کے تمام دفاتر میں کورونا کے حفاظتی اقدامات پر نئے احکامات نافذ ہونگے ۔ اے ایم ایس ویانا باس پیٹرا ڈراکسل کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے ذاتی رابطہ اہم ہے لیکن اسی کے ساتھ ہی ہمارے صارفین اور ملازمین کی صحت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ ہم صحت مند رہنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا AMS ویانا نے 19 مئی سے تمام صارفین سے درج ذیل میں سے ایک ثبوت فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ اینٹیجن ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پرانا، پی سی آر ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حوالہ کی تاریخ پہلی ویکسی نیشن 21 دن اور 3 مہینوں کے لئے دوسرا ویکسی نیشن 6 ماہ کیلئے ہے۔ صارفین جس بیماری کا شکار ہوں اس کا ثبوت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ پرانا تک چلے گا۔ اینٹی باڈی کا پتہ لگانا ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ پراناہو۔ اس طرح کے ان تمام شواہد کے بغیر صارفین کو ایک مرتبہ داخلے کی اجازت دی جائے گی لیکن اگلی بار جب وہ اے ایم ایس کا دورہ کریں گے تو ان میں سے ایک تصدیق فراہم کرنے کو کہا جائے گا اور تمام ٹیسٹوں میں سے ایک دکھانا لازمی ہوگا۔
تازہ ترین