• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو امریکی اسلحے کی فراہمی پر ارکان کانگریس نے سوال اٹھا دیا

واشنگٹن ( جنگ نیوز ) امریکی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کو 73 کروڑ 50 ڈالرز مالیت کے ہتھیار ایک ایسے وقت جب غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اس کا ظلم اور درندگی جاری ہے ، فروخت کی امریکا کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے ۔ اس پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ امریکی کانگریس نے حالیہ بحران سے کچھ دن قبل اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کی منظوری دی جس میں جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ( جے ڈی اے ایم ) شامل ہیں جو بموں کو گائیڈڈ میزائلوں میں تبدیل کردیتا ہے ۔یہ اسمارٹ بم کہلاتے ہیں ۔امریکی اپوزیشن کو جو بائیڈن انتظامیہ پر یہ اعتراض ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے سمجھوتے میں اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے آمادہ کر نے پر کوئی زور نہیں دیا گیا ۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 58 بچوں سمیت دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین