• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ‘ 6 اہل کار ہلاک

موغادیشو ( نیوز ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 6اہل کار ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق موغا دیشو میں خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن پر خود کو بارودی مواد سے اڑایا۔ اس حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں، جن کا فرانزک لیب سے تجزیہ کیا جائے گا۔ 6 زخمیوں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین