• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی بہائوالدین اوورسیز فورم فرانس کی جانب سے عید ملن پارٹی

پیرس(رضا چوہدری) دنیا بھر میں منڈی بہائوالدین سے ایک لاکھ اوورسیز پاکستانی مقیم ہیں، جن میں فرانس پیرس میں دس ہزار اوورسیز پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہائوالدین سے ہے جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی کے علاوہ علاقائی رفاہی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔ یہ بات منڈی بہاوالدین اوورسیز فورم فرانس کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ،تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے ، منڈی بہائو الدین اوورسیز فورم فرانس کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستان جرنلسٹ فورم سمیت دیگر صحافی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر منڈی بہاو الدین اوورسیز فورم کے چیئرمین طارق چوہدری نے فورم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ، طارق چوہدری نے بتایا کہ فورم کا بنیادی مقصد اوورسیز منڈی بہاو الدین کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے۔ہنر مند افراد کو آسان اقساط اور بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں کسانوں کو بھی بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، معاون خصوصی منڈی بہاو الدین اوورسیز فورم عصمت اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں فورم کا دائرہ کار پاکستانی کمیونٹی تک بڑھائیں گے ، جنرل سیکرٹری منڈی بہاو الدین فورم ابوبکر گوندل کا کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈیز کو پاکستان لیجانے کا مسئلہ بھی بہت بڑا ایشو ہے جس کیلئے سفارتخانہ پاکستان کے عملے سے ملاقات میں طے پایا ہے کہ کسی بھی پاکستانی کی ڈیڈ باڈی کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفارتخانہ پاکستان مکمل تعاون کرے گا، میڈیا ایڈوائزر منڈی بہاو الدین اوورسیز فورم فرانس رضوان گوندل نے بتایا کہ فورم کا سالانہ ٹارگٹ 500 بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین