• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کچھ نہیں جانتی بیٹا، میں تمام باپوں کی ماں ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے خیالات شیئر کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لے رہی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل ۔ فلسطین کے معاملہ میں سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت کی ہے ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ اب کنگنا نے ایک ویڈیو شیئر کرکے ایسے ٹرولرزپر غصے کا اظہار کیاہے۔کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرولرزکو کہا کہ جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اسرائیل کیسے بنا تھا۔ یہ ایک ناجائز قوم نہیں ہے۔ انہوں نے اسے انگریزوں سے واپس لیا اور مداخلت سے اسے حل کیا۔ اقوام متحدہ ۔6 مسلم ممالک نے ان پر حملہ کیا۔ اس کے بعد سے ہر حملے کے بعد وہ اپنی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ قبضہ کر رہے ہیں کیونکہ جب ایسا ہوتا ہے تو آپ جنگ جیت جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جو یہاں رو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں کچھ نہیں جانتی بیٹا ، میں تمام باپوں کی ماں ہوں۔ اوقات میں رہ کر بات کرنا آگے سے ۔عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر منگل کو فلسطین کی حمایت کی تھی ۔ انہوں نے ساتھ ہی کگیسو ربادا کے ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے#PrayforPalestineʼ لکھا تھا ۔ اسی دوران اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا پیغام شیئر کیا ۔ کنگنا نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ممبر اسمبلی دنیش چودھری کا ٹویٹ بھی شیئر کیا ۔کنگنا رناوت نے فلسطین کے شہر غزہ پر اسرائیل کے سبھی فوجی حملوں کی تعریف کی اور اس کو شدت پسند اسلامی دہشت گرد کے خلاف لڑائی بتایا ۔

تازہ ترین