• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کی ریتاج کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک میں درج

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن بن عبدالله بن فرحان آل سعود نے ٹویٹر کے ذریعے سعودی عرب کی 13 سالہ بچی ریتاج الحازمی کو مبارک باد دی ہے۔ ریتاج کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 11 برس کی عمر میں ریتاج کے دو ناول شائع ہو چکے تھے۔ اس نے رواں سال اپنا تیسرا ناول بھی شائع کرایا ہے۔ اس وقت وہ دو ناول لکھنے پر کام کر رہی ہے۔ ان میں ایک ناول بچوں کے لیے مخصوص ہے۔ریتاج الحازمی کا پہلا ناول 2019ء میں ʼTreasure of the Lost Seaʼ گم شدہ سمندر کا خزانہ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس وقت ریتاج کی عمر صرف 11 سال تھی۔ اسی سال اس کا دوسرا ناول ʼPortal of the Hidden Worldʼ شائع ہوا۔ اس نے ناول کے فنون سکھانے کے لیے ایک ورکشاپ بھی قائم کی۔ اس کی دل چسپیوں میں صرف ناول نگاری ہی نہیں بلکہ مطالعہ، لکھنا اور ڈرائنگ بھی شامل ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ریتاج الحازمی نے بتایا کہ میں نے چھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئی۔ میں نے اسکول کے پہلے سال داخلہ لیا تو میری ایک استانی نے مجھ سے ان مقامات کے بارے میں لکھنے کو کہا جن کی میں اپنے خاندان کے ساتھ سیر کر چکی تھی۔ میں نے اس عرصے میں گھر کے قریب موجود ایک لائبریری سے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین