• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، شامی ساحل کے قریب کارروائی، ڈیڑھ ٹن بھنگ برآمد

انقرہ (جنگ نیوز )ترک سکیورٹی فورسز نے ڈرونز اور اسپیڈ بوٹس کے ذریعے شامی ساحل کے قریب سے ڈیڑھ ٹن کینابس یا بھنگ برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں کیے گئے اس آپریشن میں 135 سکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی۔ نائب وزیرداخلہ محمد ارسوئی نے بتایا کہ یہ بھنگ ایک ماہی گیر کشتی پر لدی ہوئی تھی۔ حکومتی بیان کے مطابق تلاشی کے لیے اس کشتی کی جانب بڑھا گیا تو اسمگلروں نے منشیات سمندر برد کرنا شروع کر دیں، تاہم ان تیرتے ہوئے پیکٹوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین