• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی

اسلام آباد( عاطف شیرازی ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روک کر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی کردی،پیٹرول پر ایک روپے 65 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے چھیاسی پیسے فی لٹر کی کمی کی گئ،اوگرا نے گذشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پینتس پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے اوگرا کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی منظوری دی جس کے باعث لیوی میں کمی کی گئی ،پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے،ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 6 روپے 39 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 11 روپے 72 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی صفر ہےوفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر تک لیوی لگانے کا اختیار ہے۔

تازہ ترین