• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ سرکاری ریڈیو کا دورہ کیا جہاں پر ڈائریکٹرر جنرل ریڈیو عنبرین جان کی جانب سے چوہدری فواد حسین اور فرخ حبیب کو ریڈیو کی ورکنگ اور پوڈ کاسٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ریڈیو کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،دنیا بھر میں ملکی تشخص اور قومی بیانیے کو اجاگر کرنے میں سرکاری ریڈیو کا کلیدی کردار ہے۔ ریڈیو کی آوازعام آدمی سمیت رائے عامہ ہموار کرنے والے تجزیہ نگاروں اور معاشرے کے تمام طبقات تک موثر انداز میں پہنچے گی۔

تازہ ترین