• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کمپنی 50 یونٹ سے کم میٹر استعمال کرنے والوں سے 3 ہزار جرمانہ وصول کرنے لگ گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایس ایس جی سی ایل گیس کمپنی 50 یونٹ سے کم میٹر استعمال کرنے والے صارفین سے 3ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کرنے لگ گئی۔ ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ کمال الدین نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں صاحبزادہ کمال الدین نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گیس کی قلت کا مسئلہ تو ہے ہی لیکن اب ایس ایس جی سی ایل گیس کمپنی نے ایک نیا قانون بنا لیا ہے کہ جن صارفین کے میٹر 50یونٹ سے کم استعمال ہوئے ہیں ان کو اب 3ہزار سے زائد کے جرمانے کے بل ارسال کررہے ہیں۔ ایک تو گیس ہے نہیں تو میٹرز کیا استعمال ہوں گے‘ گیس کمپنی کو اس بات کا پابند کیا جائے عوام پر سراسر ظلم نہ کیا جائے۔

تازہ ترین