• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانیوں کی سزا مکمل، برسوں سے رہائی کے منتظر

بھارتی جیلوں میں قید 67 پاکستانیوں کی سزا مکمل، برسوں سے رہائی کے منتظر 


کراچی(ٹی وی رپورٹ) پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی اورلاک ڈاؤن کے باعث سرحدوں کی بندش سے دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید ایک دوسرے ملک کے قیدیوں کی رہائی بھی التوا کا شکار ہے۔ بھارتی جیلوں میں 67 ایسے پاکستانی شہری قید ہیں جو کئی برس پہلے اپنی سزائیں مکمل کرچکے مگر ابھی تک انہیں رہانہیں کیا گیا ہے، ایک پاکستانی شہری ایسا بھی ہے جس کی سزا 1998 میں مکمل ہوگئی تھی، دوسری طرف پاکستانی جیلوں میں بھی کئی ایسے بھارتی شہری ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں۔ پاکستان اوربھارت کے مابین امن اوردوستی کے فروغ کے لئے کام کرنیوالی این جی او آغاز دوستی نے پاکستانی اور بھارتی سویلین قیدیوں اورماہی گیروں کی تازہ فہرست جاری کی ہے۔

تازہ ترین