• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سندھ کے سرکاری ملازمین کی ڈومیسائل تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا

نیب نے سندھ کے سرکاری ملازمین کی ڈومیسائل تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر، این این آئی) نیب نے کراچی، حیدرآباد میں تعینات صوبائی سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس واپس لے لیا، نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

نیب نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے سندھ حکومت کے ملازمین کے تفصیلات طلب کی تھیں، نیب نے مذکورہ کارروائی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خط کے بعد کی تھی ۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے 12 فروری کو چیئرمین نیب کو خط لکھ کر مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا کہا تھا۔اس سے متعلق انکا موقف تھا کہ شہری کوٹہ نظر انداز کرکے دیہی علاقے والوں کو شہری علاقوں میں ملازمتیں دی جارہی ہیں۔

سندھ حکومت نے 5مئی کو تمام محکموں کے سربراہان کی معلومات براہ راست نیب کو دینے کی ہدایت کی گئی تھی، عوامی سطح پر تنقید کے بعد سندھ حکومت نے تین دن بعد اپنا حکم نامہ واپس لے لیا تھا۔ اس کے بعد منگل کو نیب کراچی نے بھی باضابطہ نوٹس جاری کر کے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے کراچی، حیدرآباد میں سندھ کے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں،جس کے بعد سندھ کابینہ نے اس پر شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا تھا کہ یہ تفصیلات طلب کرنا نیب کا دائرہ کار نہیں ہے ،کابینہ نے یہ خط واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

تازہ ترین