• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے رنگ روڈ معاملہ کا نوٹس لیکر مثال قائم کی، فرخ حبیب


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رنگ روڈ معاملہ کا نوٹس لے کرمثال قائم کی ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ نیب نے حکومتی ارکان کے خلاف کئی انکوائریاں کیں ان کا کیا نتیجہ نکلاہے،ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ رنگ روڈ پنڈی کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر من پسند ٹھیکیداروں کو دیا گیا۔وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اس میچ کی ٹرافی حاصل کرنا چاہتی ہے جو میچ انہوں نے کھیلا ہی نہیں ہے، رنگ روڈ اسکینڈل اپوزیشن یا ن لیگ نے نہیں اٹھایا ہے، وزیراعظم کو معلومات پہنچی تو انہوں نے اس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی اور اس کی رپورٹ کو پبلک بھی کیا، اس پر وہ لوگ شور مچارہے ہیں جن پر خود کرپشن کے کیسز ہیں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کیس نیب کے پاس بھیجنے کی سفارش کی ، نیب نے رنگ روڈ پنڈی کیس کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس معاملہ کا نوٹس لے کر مثال قائم کی ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ صرف الزامات نہ لگائے بلکہ رنگ روڈ کیس پر متعلقہ اداروں میں درخواست دے کر فریق بھی بنے، پی ٹی آئی حکومت میں کوئی اسکینڈل قابل برداشت نہیں ہے، ن لیگ کو چیلنج کرتا ہوں ٹینڈر ایوارڈ نہیں ہوا بلکہ بڈ اوپن ہونے سے پہلے کینسل ہوئی، ن لیگ کے دور میں آگ بڑی سیانی تھی جو لاہور ایل ڈی اے پلازہ میں لگتی تھی جہاں میٹرو کا ریکارڈ ہوتا تھا، نندی پور میں آگ لگ جاتی تھی جہاں نندی پور میں ان کی کارستانیاں پڑی ہوتی تھیں۔

تازہ ترین