• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، متعصب شخص نے فلسطین کے حق میں ریلی پر گاڑی چڑھا دی

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ میں انتہا پسند نسل پرست شخص نے اپنی تیز رفتار کار فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر چڑھا دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک افراد کو کار سے ٹکر مارنے کا الزام ہے۔ناٹنگھم میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔ شہریوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کے حق میں بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

تازہ ترین