• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری،کراچی سے 7؍ارب روپے وصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک موٹر وہیکل اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں کراچی سے 7007.541 ملین (7؍ارب روپے سے زائد )، حیدرآباد سے 436.618 ملین (40؍کروڑ 66 لاکھ روپے) اور سکھر سے 207.261 ملین (20؍کروڑ 72؍لاکھ روپے ) ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اسی مد میں شہید بےنظیر آباد سے 82.569 ملین(8؍کروڑ 25؍لاکھ روپے )، لاڑکانہ سے 99.379 ملین( 9 کروڑ 93؍لاکھ روپے ) اور میرپور خاص سے 53.249 ملین(5؍کروڑ 32؍ لاکھ روپے ) ٹیکس وصول کیا گیا۔جب کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1418.050 ملین روپے(ایک ارب 41 کروڑ 50؍ہزار )، حیدرآباد سے 69.415 ملین روپے(6 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار) اور سکھر سے 32.633 ملین روپے( 3 کروڑ 26 لاکھ 33ہزار)ٹیکس وصول کیا گیا، اسی مد میں شہید بےنظیر آباد سے 8.975 ملین روپے(89 لاکھ 75؍ہزار )، لاڑکانہ سے 20.434 ملین روپے(2 کروڑ 4 لاکھ 34 ہزار) اور میرپور خاص سے 9.953 ملین روپے(99؍لاکھ 53 ہزار) ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جائیداد ٹیکس کی وصولی کی رفتار تیز کریں۔ا نہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس نادہندہ گان کو کمپیوٹرائزڈ چالان جاری کردیئے ہیں۔ چالان نہ ملنے کی صورت میں محکمہ ایکسائز سندھ کے متعلقہ دفتر سے رابط کریں۔ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز سندھ کے دفاتر میں ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے اور ٹیکس نادہندہ گان بھی ایس ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دفاتر آئیں۔

تازہ ترین