• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس آڈٹ، کیسز کی سماعت کیلئے FBR نے سوفٹ ویئر متعارف کرادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ٹیکس آڈٹ اور تخمینہ سے متعلق کیسز کی الیکٹرانک طریقے سے آن لائن سماعت کے لیے سافٹ ویئر متعارف کردیا ہے،سماعت نہ صرف ریکارڈ کی جاسکے گی بالکل قانونی اور انتظامی استعمال میں لایا جاسکے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرکے آئرس (IRIS) پورٹل پر الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کو فعال کر دیا گیا ہے، اس موڈیول کے ذریعے آن لائن سماعت کوایف بی آر کے ذیلی دفاتر میں موجود سماعت کے لیے بنائے گئے خصوصی کمروں اور ٹیکس گزاروں کی جائے وقوع کے درمیان لنک سے ممکن بنایا جا سکے گا،الیکٹرانک طریقے سے سماعت کو نہ صرف ریکارڈ کیا جا سکے گا بلکہ دوسرے قانونی اور انتظامی استعمال میں بھی لایا جا سکے گا، پہلے مرحلے میں الیکٹرانک سماعت کا موڈیول لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین