• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور 


لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ،قرارداد وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی ، ایوان نے پہلی جماعت سے بارہویں تک لازمی قرآن پڑھانے کی قراردادبھی متفقہ طور پر منظور کرلی ،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ 2018میں (ن) لیگ نے قرآن مجید کی چھٹی سے بارہویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قانون سازی کی جو قابل تعریف ہے،اجلاس میں ایجنڈے پر موجود محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے سوالوں کے جواب پارلیمانی سیکرٹری تیمور مسعود کی جانب سے دیے گئے،اپوزیشن نے آب پاک اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔لیگی رکن اسمبلی سمیع اللہ نے کہا کہ فلسطین کے حق میں متفقہ قرارداد کی منظوری مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے،پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ طیب ایردوان ہمیں فون کرکے کہتا ہے کہ آپ کی خاموشی معنی خیز ہے۔

تازہ ترین