کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، یورو اور برطانوی پاونڈ بھی مہنگا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 20پیسے بڑ ھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.60 روپے سے بڑھ کر 152.80 روپے اور قیمت فروخت 152.70روپے سے بڑھ کر 152.90 روپے ہو گئی۔