• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 مئی کو اسرائیل مردہ بادریلی نکالی جائے گی،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ وزیراعظم وحکومت پاکستان اسرائیل کے ظالمانہ وحشیانہ بمباریوں قتل عام ونسل کشی کیخلاف کھل کر امدادکریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی عبدالباسط خان نجیب خان کاکڑعبدالرحمنٰ فاروقی اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ انہو ں نے کہاکہ فلسطین کامسئلہ قراردادوں بیانات جلسے جلوسوں سے نہیں بلکہ عملی جہادسے حل ہوگا۔فلسطین میں اسرائیلی درندوں نے مسلمانوں پرقیامت صغری برپا کی ہے۔ جوبائڈن کی جانب سے اسرائیل کی حمایت مسلم دنیاکےخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ عالمی شیطانی قوتیں بتائیں کہ مسلمان یافلسطنی وافغانستان عراق کشمیر ودنیاکے بھرکے مسلمانوں کی جان ومسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں ،مسلمان کی جان کی حیثیت کسی چڑیا پرندے یامرغی وحیوان کے بھی برابرنہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اٹھ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی 21 مئی کوفلسطین کےعوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل مردہ بادریلی نکالے گی۔
تازہ ترین