• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ بازار ‘ ریسٹورانٹس مالکان نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور( وقائع نگار)پشاور بورڈ بازار کے اندر گروانڈ مارکیٹ میں واقع ریسٹورانٹس نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں ہوا میں اڑاتے ہوئے دکانوں میں ان ڈور ڈائننگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ریسٹورنٹس کے اندر درجنوں افراد کی موجودگی سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کورونا وباء پھیلنے کا بھی خدشہ ہے شہر کے معروف بازار بورڈ بازار میں افغانی ریسٹورنٹس حکومتی ہدایات کے باو جود ان ڈور ڈائننگ کی سروس دینے لگے اور ریسٹورانٹس کے اندر گاہکوں کا رش رہتا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ ساری صورت حال پر چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے۔ مذکورہ ریسٹورانٹس انڈر گروانڈ ہونے کی وجہ سے ایس او پیز کو خاطر میں نہیں لا رہے جسکے باعث کورونا وباء کے پھیلنے کے امکانات بڑھ چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ریسٹورانٹس میں ان ڈور ڈائننگ بند کر کھا ہے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے ۔
تازہ ترین