• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹا کا مسائل کے حل کے لئے وائس چانسلر کومہلت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے وائس چانسلر کو مسائل کے حل کے حوالے سے ملاقات کے لئے جمعرات تک الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وائس چانسلر کی جانب سے سرد مہری پر اساتذہ اگلے ہفتے مربوط ایکشن پلان دیں گے۔ یہ فیصلہ پیوٹا کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وائس چانسلر کی جانب سے مسلسل سرد مہری اور مطالبات پر عدم توجہی نے جامعہ پشاور کے اساتذہ کو دیوار سے لگا دیا ہے جس کی وجہ سے پیوٹا اگلے ہفتے سے احتجاج کیلئے مربوط پلان ترتیب دینے پر مجبور ہوگئی ہے، احتجاج کے نتائج کی ذمہ داری وائس چانسلر پر عائد ہوگی ۔ پیوٹا نے گزشتہ تین ماہ سے تحریری اور الیکٹرانک خط و کتابت کو کمیونٹی و چانسلر آفس اور دوسرے متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانے کا بھی فیصلہ کیااور کہا کہ ٹیچنگ بلز کی عدم ادائیگی ، وی سی کی جانب سے ڈینز اور شعبہ جاتی سربراہان سے دانستہ ملاقات سے انکار ، سلیکشن بورڈ کا انعقاد، باڑہ گلی کیمپس کے مسائل، انتظامی معاملات پر عدم سمجھ بوجھ اور مسلسل اساتذہ دشمن روش نے اساتذہ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر فخر الاسلام کے بھائی شمس الاسلام اور دوسرے لوگوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
تازہ ترین