• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈبازار میں تجاوزات ختم کرنے کیلئے 3د ن ڈیڈ لائن دیدی گئی

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے اور تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز بورڈ بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ڈی ایس پی ٹریفک ٹاؤن حضرت اللہ ڈی ایس پی حیات آباد لیاقت خان ٗ , ڈی ایس پی رنگ روڈ روخان شاہ اور دیگر ٹریفک افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات ختم کرنے کے لئے تین دنوں کا نوٹس دے کر اس کے بعد تجاوزات مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں اور بورڈ بازار سے مکمل طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں جبکہ چیک اینڈ بیلنس رکھیں تاکہ دوبارہ کوئی تجاوزات قائم نہ کریں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے بورڈ بازار کے تاجروں کو تجاوزات ختم کرنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلے میں تاجر برادری سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی خوبصوررتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنا نا قابل برداشت ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہر بھر میں کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔
تازہ ترین