• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بےنتیجہ ختم

فلسطین بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت جاری رہا اور کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

فلسطینی مندوب نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی اپیل کرے۔

فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی نئی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرادی۔ چین بھی جنگ بندی کا حامی ہے۔

فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان منگل کو بھی جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کررہی ہیں۔

تازہ ترین