• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے شکار فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

وسیم اکرم نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ کھیل میں آپ جس ٹیم کو بھی سپورٹ کریں، لیکن یہ کھیل نہیں بلکہ جنگ ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ’یہ جنگ ہے اور جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے تو صرف نقصان ہوتا ہے اور ہر کوئی ہارتا ہے۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں فلسطین کے ساتھ ہوں، میں انسانیت کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کررہی ہیں۔

تازہ ترین