• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6، کھلاڑیوں کی 25مئی کو پاکستان سے روانگی کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے کراچی سے بیرون ملک جانے پر تمام اضافی اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اٹھائے گا، کھلاڑیوں کی 25مئی کو پاکستان سے روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین پلیئرز کو پہلے پاکستان بلا کر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ابوظہبی روانگی کا پلان بنایا گیا ہے،روانگی کے پلان کو ٹیم اونرز میٹنگ میں حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں کے ابوظہبی پہنچے پر 7 روز کا قرنطینہ ہوگا، جنوب افریقی اور بھارتی کریو کو 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل تین دن پریکٹس کے ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرتی ہے کہ ایونٹ کےکراچی سے بیرون ملک جانے پرتمام اضافی اخراجات پی سی بی اٹھائے گا،پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور پی سی بی حکام کی آن لائن میٹنگ آج شام 4بجے ہوگی۔

ذرائع پی سی بی کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز 5جون سے ابوظہبی میں شروع ہونے کا امکان ہے، تمام میچ تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

ڈبل ہیڈرز میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 اور رات 10 بجے شروع ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 20جون کو شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین