• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، پاکستانی آفیشلز کی میچز میں تقرری کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری ملنے کے بعد مجوزہ شیڈول کے تحت پاکستانی آفیشلز کی میچز میں تقرری کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ غیر ملکی آفیشلز روشن ماہنامہ، رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔

بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی، پی ایس ایل کے شیڈول کے ساتھ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے پہلے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کا ہونا مشکل لگ رہا تھا ۔

وسیم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل کیلئے جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سے لوگ آ رہے ہیں، ان کو یکجا کرنا آسان نہیں۔

تازہ ترین