ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت چھتیس روپے اٹہتر پیسے فی کلو بڑھ گیا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے بائیس پیسے اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا تینتیس روپے انچاس پیسے مہنگا ہوا، انڈے سات روپے ساٹھ پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر پانچ روپے اکہتر پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ مونگ کی دال دو روپے فی کلو نیچے آئی۔