• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی دلہنوں کو نکاح نامے کی کاپی دینا لازمی قرار

Saudi Bride Must Given To Nikha Papers Copy
شاہد نعیم.... سعودی وزارت انصاف کے مطابق اب نکاح ناموں کی ایک کاپی خواتین کے حوالے بھی کی جائے گی۔

وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نکاح خواں کو نکاح نامے کی ایک کاپی خاتون کے حوالے کرنا ہوگی تاکہ اسے اپنے حقوق اور نکاح کی شرائط کے حوالے سے مکمل علم ہو۔

وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنا اور نکاح کے طریقہ کار سے ان کی روشنائی کروانا ہے۔

فیصلے کا مقصد بیان کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ خواتین کو اپنے خاوند کے ساتھ کسی بھی جھگڑے یا تنازع کی صورت میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے نکاح نامے کی کاپی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
تازہ ترین