• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے صوبے گانسو میں میراتھن ریس میں شدید سردی کے باعث 21 ایتھلیٹس ہلاک ہوگئے، خطرناک موسم ایتھلیٹس کی موت کی وجہ بنا۔

شمال مغربی صوبے گانسو میں اچانک شدید سردی کی لہر نے زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے ، بائین سٹی میں ہونے والی ریس میں ریلو ریور اسٹون کے خوبصورت علاقے میں میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایتھلیٹس کو 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا ۔

172 ایتھلیٹس ریس جیتنے کی جنگ میں شریک ہوئے لیکن خراب موسم نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، اولے اور برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہواؤں نے ایتھلیٹس کے لئے مشکلات پیدا کردیں۔

ریس میں 21 ایتھلیٹس جان کی بازی ہار گئے جبکہ 151 ایتھلیٹس کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم ریسکیو ذرائع نے ان کے محفوط ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایتھلیٹس کےلئے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں 1200 افراد نے حصہ لیا جنہوں نے تھرمل ڈرونز، ریڈار ڈیٹڈیکر اور ڈومولیشن ایکوئپمنٹ سے ایتھلیٹس کو سرچ کیا۔

تازہ ترین