• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کرکٹ بورڈز کا سیریز پر بات چیت کا آغاز


پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ سیریز پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد شیڈول ہے۔

تین ون ڈیز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اگست تا ستمبر کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین