• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی 400 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی 400 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر کی جائے گی۔گائناکاجسٹ کی 34،آرتھوپیڈک سرجن کی 29،سائیکاٹرسٹ کی 9،پتھالوجسٹ کی 56،ڈرماٹالوجسٹ کی 26،ای این ٹی کی 40،پیڈیاٹریشن کی 79،نیوروسرجن کی 10،آپتھلمالوجسٹ کی 30،جنرل سرجن کی 31،یورالوجسٹ کی 12،چیسٹ اسپیشلسٹ کی 39،فزیشن کی 32 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
تازہ ترین