• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔

قومی کرکٹر نے اپنے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے مقدمات درج کرنے کے احکامات چیلنج بھی کر رکھا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کےفیصلے تک اندراج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے۔

تازہ ترین