ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافی بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 400 روپے کا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 93 ہزار 793 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا مول ایک ڈالر اضافے سے ایک ہزار 882 روپے ہے۔